بھارتی کرکٹر نے مقبوضہ کشمیر جا کر شادی کرلی ۔۔ اچانک شادی کی خبر نے سب کو حیران کردیا

image

بھارتی ٹیم کے نوجوان کرکٹر نے مقبوضہ کشمیر میں شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ممبئی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر سرفراز خان اتوار کو جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ایک خاموش تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، کیونکہ دلہن کا تعلق وہاں سے ہے۔

شادی کے بارے میں میڈیا میں کوئی گونج یا کسی قسم کی خبر نہیں تھی، اسی لیے یہ شادی بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن تھی۔

سرفراز خان کی شادی ایک مقامی فین فیسٹ بن گئی کیونکہ آس پاس کے علاقوں سے لوگ دلہن کے گھر، سرفراز کی ایک جھلک دیکھنے اور ان سے بات چیت کرنے کے لیے جمع ہوگئے۔ اس کے علاوہ مداح سرفراز کی اہلیہ کا نام جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر سرفراز کی اہلیہ کا نام رومانہ ظہور ہے۔

این بی ٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق، رومانہ اور سرفراز کی ملاقات دہلی میں ہوئی۔ رومانہ بی ایس سی کی طالبہ ہیں اور سرفراز کے کزن کے ساتھ پڑھتی ہیں۔ رومانہ سرفراز کے کزن کے ساتھ ایم بار میچ دیکھنے گیئں اور وہیں ان کی پہلی ملاقات ہوئی، جس کے فوراً بعد کرکٹر نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سرفراز کے کزن کے مطابق، ان کے اہل خانہ شادی کی تجویز لے کر گھر گئے اور دونوں گھر والوں نے شادی پر رضامندی ظاہر کر دی۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.