“بے شرم لوگوں سے الگ ہونے کے اپنے فیصلوں کے بارے میں ایک چھوٹی سی یاد دہانی: میں اپنی زندگی میں کبھی بھی بے غیرت اور بے شرم لوگوں کے ساتھ منسلک یا ان سے جڑے رہنا نہیں چاہتا اور آگے کبھی بھی ایسا نہیں چاہوں گا۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میرا ان سے کیا رشتہ ہے لیکن اب میں ان سے دور رہنے کو ترجیح دیتا ہوں چاہے کچھ بھی ہو۔ خدا نے بھی برائی سے الگ کر کے عزت دی۔ کچھ جسمانی نقصانات آپ کو اپنی روح کو نقصان پہنچانے سے بچاتے ہیں۔ اللہ اکبر."
یہ الفاظ ہیں پاکستانی میڈیا کی مشہور شخصیت شمعون عباسی کے جن کی بیٹی انزلہ کی شادی حال ہی میں ہوئی ہے۔ البتہ شمعون کی اس شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے اس حوالے سے کئی کمنٹ کیے جس کے بعد شمعون نے کسی کا نام لیے بغیر سخت الفاظ پر مبنی پوسٹ کی۔
واضح رہے کہ انزلہ عباسی، شمعون اور جویریہ عباسی کی بیٹی ہیں جبکہ شمعون کی جویریہ سے طلاق ہوچکی ہے۔ جس کے بعد شمعون نے حمائمہ ملک سے شادی کی جس کا انجام بھی طلاق کی صورت میں ہوا جب کہ کچھ ہی دن پہلے شمعون نے ماڈل شیری سے شادی کی ہے جس کے بعد وہ کافی خوش ہیں۔
البتہ شمعون عباسی نے کچھ دیر بعد ہی اپی پرانی پوسٹ ڈیلیٹ ر کے ذکمی چہرے اور ٹوی ہوئی گاڑی کی تصویر شئیر کردی ۔ ان کی بہن نے بھی شمعون کے ایکسیڈینٹ کی اطلاع دی تھی۔