خواہش ہے کہ بیوی مسلمان ہوجائے۔۔ حسن احمد نے سنیتا مارشل کے اسلام قبول کرنے سے متعلق اور کیا کہا؟ دیکھئے

image

“کسی نے مجھ سے پوچھا نہیں لیکن میری بہت خواہش ہے کہ سنیتا مسلمان ہوجائے۔ میں ایک باعمل مسلمان ہوں۔ 5 وقت کی نماز پڑھتا ہوں اور روزے رکھتا ہوں۔ لوگ لعنت ملامت کرتے ہیں کہ کیوں میں نے ایک غیر مذہبی لڑکی سے شادی کی اور اسے مسلمان نہیں کرسکا۔ میں کہتا ہوں آپ کون ہوتے ہیں مجھ پر تنقید کرنے والے“

یہ کہنا ہے ماڈل اور اداکار حسن احمد کا جنھوں نے گلاس ایکسیٹرا بائے ملیحہ ریحان نامی پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی اور اہلیہ سنیتا مارشل کے ساتھ ہونے والی کچھ متنازعہ ایشوز پر بات چیت کی۔

حسن احمد کا کہنا ہے کہ لوگ عیسائی خاتون سے شادی کرنے پر انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ وہ سمجھتے ہیں ہر چیز کا ایک وقت معین ہے۔ اگر سنیتا کو مذہب اسلام قبول کرنا ہے تو وہ اسی وقت کرے گی جب اس کا دل راضی ہوگا۔ ہر چیز کا ایک وقت ہے اور وہ اس وقت کے منتظر ہیں۔

اس کے علاوہ حسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ملک میں غیر مسلم شخص اسلام تب ہی قبول کرے گا جب وہ مسلمانوں کے اچھے رویے کو دیکھے گا اور ان سے متاثر ہوگا۔ اگر میں بھی چینخنا چلانا اور لڑائی جھگڑا کرنا شروع کردوں تو غیر مسلم کہے گا کہ یہ کس طرح کا شخص ہے۔ اس لئے میں صحیح وقت کا منتظر ہوں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts