“میں نے اگر کبھی زندگی میں آپ کے لیے کچھ ایسا کہا ہو تو میں اس کے لیے آن اسکرین بولنا چاہتی ہوں کہ وقت بدلتا ہے، لوگ بدلتے ہیں اور اندازِ بیان بدل جاتے ہیں۔میں سب کے سامنے آپ سے معذرت کرتی ہوں“
یہ الفاظ ہیں اداکارہ حمائمہ ملک کے جنھوں نے گزشتہ شب “پبلک ڈیمانڈ“ نامی شو میں شرکت کی جس کے میزبانوں میںں محسن عباس حیدر بھی شامل تھے۔ حمائمہ نے شو کے اختتام پر محسن کی جانب سے اسٹیج پر بلائے جانے پر ان سے اپنے سابقہ رویے پر معافی مانگی۔
اگرچہ حمائمہ نے کسی واقعے کا حوالہ تو نہیں دیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ حمائمہ چند برس پہلے کی جانے والی ان پوسٹس پر معافی کی طلب گار ہیں جب محن عباس حیدر پر ان کی سابقہ بیوی کی جانب سے تشدد کے الزامات لگائے گئے تھے۔
حمائمہ نے اپنی ٹوئٹس میں لکھا تھا کہ “’آپ اپنی بیوی کو روزانہ مارتے اور تشدد کرتے جب وہ حاملہ تھیں، ہم نے تصاویر دیکھی ہیں اور ان کا درد محسوس کیا تھا، اور اب آپ سرعام کہہ رہے ہیں کہ وہ جھوٹ بول رہی ہے، شرم آنی چاہیے محسن“
حمائمہ ملک نے یہ بھی ٹوئٹ کیا تھا کہ اس بات کی وہ گواہ ہیں جب ان کی بہن دعا ملک انہیں فون کر کے بتاتی تھیں کہ فاطمہ سہیل کی بات سننا ان کے لیے کتنا تکلیف دہ تھا اور اس کی تکلیف کو 3 سال ہو چکے ہیں، کاش فاطمہ پہلے اپنے لیے آواز بلند کرتی جو وہ اب کررہی ہیں۔