بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنے مداحوں میں گھلنا جانتے ہیں اور ان کے سوالات کے بھرپور جواب بھی دینا بھی جانتے ہیں۔ جیسا کہ حال ہی میں انہوں نے بجلی کے بل سے متعلق مداح کو جواب دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان شاہ رخ اکثر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشنز رکھتے نظر آتے ہیں۔ اسی طرح کے ایک سیشن کے دوران مداح نے ان سے ان کے گھر کے بجلی کے بل سے متعلق سوال پوچھا جس کا انہوں نے دلچسپ جواب دیا۔
اداکار نے مداحوں سے مکالمہ کرنے کےلیے سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کا سیشن AskSRK رکھا۔
اس دوران شاہ رخ اپنے مداحوں کا جواب دیتے ہوئے نظر آئے لیکن ان کے ایک جواب نے لوگوں کی خاص توجہ حاصل کی۔
مداح نے سوال پوچھا کہ آپ کے گھر کا بجلی کا ماہانہ بل کتنا آتا ہے؟ جس پر شاہ رخ نے تحریر کیا کہ ہمارے گھر میں پیار کا نور پھیلا ہوا ہے۔ اسی سے روشنی ہوتی ہے، بل نہیں آتا۔