پاکستان کے مشہور مصنف انور مقصود کی جانب سے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ایک جملہ "حالات آجکل ایسے ہیں کہ میں صرف نان خطائی پر بات کرسکتا ہوں"، سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
پاکستان کے معروف دانشور انور مقصود کے حوالے سے اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر پیغامات دیکھنے کو ملتے ہیں تاہم انور مقصود بارہا سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اظہار کرچکے ہیں۔
انور مقصود پاکستان شو بز کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں ، اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان، مزاح نگاری کے ساتھ ساتھ مصوری بھی کرتے ہیں ۔انور مقصود تمام پروگرام ناظرین میں بے پناہ مقبول ہوئے اور پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان بنے۔
اہم معاشرتی مسائل کو انتہائی سادہ اور ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کرنا انکا خاصہ ہے۔ اور اپنے اسی انداز کی وجہ سے وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے مداحوں کی پسندیدہ شخصیات میں سے ایک ہیں۔
حال ہی میں انور مقصود نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہیں اسٹیج پر تقریر کیلئے مدعو کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ حالات آجکل ایسے ہیں کہ میں صرف نان خطائی پر بات کرسکتا ہوں۔
انور مقصود کے حالات کے حوالے سے بے ساختہ جملے پر تقریب کے شرکاء ہنس ہنس کر بے حال ہوگئے جبکہ یہ مختصر سا خطاب سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوا۔
سوشل میڈیا صارفین نے انور مقصود کی پوسٹ پر ہمیشہ کی طرح بڑی تعداد میں ردعمل کا اظہار کیا۔