5 افراد کیلئے بنی کار میں سوار لوگوں کی قطار نے سیکورٹی اہلکار کو بھی چکرا کر رکھ دیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک سیکورٹی اہلکار نے سرحد کے قریب ایک کار کو روکا تو اس میں سے ایک درجن سے زیادہ لوگ نکلنے پر سیکورٹی اہلکار حیران رہ گیا۔
پانچ سیٹوں والی کار میں چھ، سات یا آٹھ دس نہیں بلکہ 20 افراد سوار تھے، کار کے اندر مکمل طور پر ٹھنسنے کے بعد 5 افراد ڈگی میں بند تھے جنہیں ڈگی کھول کر وہاں سے نکالا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ لوگ کسی افریقی ملک سے یورپ جانے کیلئے سرحد پار کرنا چاہتے تھے۔
یاد رہے کہ غیر قانونی طور پر یورپ جانے کیلئے اکثر لوگ اپنی زندگیاں داؤ پر لگادیتے ہیں، انسانی اسمگلرز پیسوں کیلئے انسانی زندگیوں کی پرواہ کئے بغیر کبھی کنٹینرز میں چھپادیتے ہیں، کبھی کشتیوں میں سیکڑوں افراد کو بھردیا جاتا ہے۔
چند ہفتے قبل کشتی کے ذریعے روشن مستقبل کیلئے یورپ جانے والے درجنوں پاکستانی یونان میں حادثے کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔