سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹ ایکٹ کالعدم ۔۔ کیا نوازشریف اور عمران خان کی سیاست میں واپسی کا راستہ بند ہوگیا؟

image

اسلام آباد:چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کے تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹ ایکٹ کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریویو ایکٹ پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار سے تجاوز ہے، ریویو ایکٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، اس لئے اسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

جسٹس منیب اختر نے اضافی نوٹ میں لکھا کہ پارلیمان کا قانون سازی اور سپریم کورٹ کے پاس رولز بنانے کے اختیارات برابر ہیں، سادہ قانون سازی سےسپریم کورٹ رولز کو غیرموثر نہیں کیا جا سکتا، رولز میں تبدیلی عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے۔

ریویو ایکٹ میں آرٹیکل 184تھری کےمقدمات کےفیصلے کےخلاف متاثرہ فریق کو اپیل کا حق دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے سینئر صحافی انصار عباسی کا کہنا ہے سپریم کورٹ کی جانب سے ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دیے جانے کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں نواز شریف اور عمران خان سیاست سے مائنس ہی رہیں گے۔

انصار عباسی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے قانون سازی ہوتی ہے تو لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے اس پر بھی سیاست نظر آتی ہے اور حالیہ کچھ ماہ میں یہ سیاست بہت زیادہ عروج پر پہنچ گئی ہے۔

انصار عباسی کا کہنا تھا کہ پرسوں قومی اسمبلی تحلیل ہوئی اور آج سپریم کورٹ نے ریویو ایکٹ کو کالعدم قرار دیدیا جو نواز شریف کا سیاست میں واپسی کا رستہ کھول رہا تھا، یعنی ان کے پاس موقع تھا کہ وہ اپنی نااہلی کے خلاف درخواست پر اپیل دائر کر سکتے تھے لیکن سپریم کورٹ نے وہ رستہ روک دیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.