ایک سفید لباس تو سب نے دیکھا لیکن ۔۔ کیا شہزادی ڈیانا نے شادی کیلئے دو عروسی جوڑے بنوائے تھے؟ کئی سال بعد سچ سامنے آگیا

image

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی آنجہانی اہلیہ ڈیانا کی شہرت انتقال کے برسوں بعد بھی برقرار ہے، پوری دنیا میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھنے والی شہزادی ڈیانا کی شادی کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔

1981 میں شہزادی چارلس سے شادی کرنے والی ڈیانا کے عروسی لباس کی ڈیزائنر الزبتھ ایمانوئل نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ آنجہانی شہزادی ڈیانا نے شادی کے لیے ایک نہیں بلکہ دو عروسی جوڑے تیار کروائے تھے۔

انہوں نے دوسرے جوڑے کی وجہ بتائی کہ شادی کے دن کسی بھی طرح کی بدمزگی نہ ہو اس لیے شہزادی ڈیانا کے لیے دو عروسی جوڑے تیار کروائے ھے لیکن خوش قسمتی سے شہزادی ڈیانا کا ’اسپیئر ویڈنگ گاؤن‘ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔

الزبتھ ایمانوئل کا کہنا تھا کہ شہزادی ڈیانا کے دونوں عروسی جوڑے تقریباََ ملتے جلتے تھے اور دونوں جوڑوں کا اسکرٹ بڑا تھا لیکن ڈیزائن مختلف تھے، انہوں نے بتایا کہ ایک لباس تو انہوں نے اپنی شادی پر استعمال کیا تھا لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ اس وقت ڈیانا کا ’اسپیئر ویڈنگ گاؤن‘ کہاں ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts