لوری تو ہر ماں سناتی ہے لیکن ۔۔ ڈمپل گرل پریتی زنٹا اپنے بچوں کو کیا سنا کر سلاتی ہیں؟ دیکھئے

image

چھوٹے بچوں کو لوری سناکر سلانا تو پاک بھارت معاشروں میں معمول کی بات ہے لیکن صرف عام مائیں ہی نہیں بلکہ اداکارائیں بھی اپنے بچوں کو لوریاں اور گانے سناکر سلاتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے جڑواں بچوں کو سلانے کے لیے اپنی فلم 20 سال پہلے ریلیز ہونے والی فلم ’کوئی مل گیا‘ کا گانا سناتی ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے بتایا کہ وہ اپنے جڑواں بچوں ’جیا‘ اور ’جے‘ کو سلانے کے لیے ’کوئی مل گیا‘ گانا سناتی ہیں۔

سائنس فکشن فلم ’کوئی مل گیا‘ 2003ء میں ریلیز ہوئی تھی، پریتی زنٹا کے ساتھ ہریتک روشن نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ہریتھک روشن اور پریتی زنٹا کے علاوہ فلم میں ریکھا، پریم چوپڑا، مکیش رشی اور دیگر بھی شامل تھے۔

فلم ’کوئی مل گیا‘ کی 20ویں سالگرہ منانے کے لیے اسے حال ہی میں دوبارہ بھارت کے سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے۔

پریتی زنٹا نے اپنے انٹرویو میں فلم کے دوران پیش آنے والے کچھ دلچسپ واقعات سے بھی پردہ اٹھایا۔ انہوں نے کوئی مل گیا کو اپنی فیورٹ  فلموں  میں سے ایک قرار دیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts