دنیا کا سب سے خوبصورت ترین باتھ روم کہاں موجود ہے؟

image

خوبصورت ترین کمرہ، کچن، ڈائننگ روم کی تصاویر ت دیکھی ہی ہوں گی مگر اب دنیا کا خوبصورت ترین باتھ روم بھی منظر عام پر آگیا ہے جو اتنا خوبصورت ہے کہ اسے استعمال کرنے کا دل ہی نہ چاہے۔

ہماری ویب میں آپ کو دنیا کے خوبصورت ترین پبلک باتھ روم سے متعلق بتائیں گے۔

چین کے شہر نانجنگ میں واقع ایک شاپنگ مال میں بنے باتھ روم کو دنیا کا سب سے خوبصورت باتھ روم قرار دیا جا رہا ہے۔

شنگھائی سے 270 کلومیٹر دور نانجنگ شہر کے ایک شاپنگ مال کی چھٹی منزل پر واقع دنیا کا سب سے شاندار پبلک باتھ روم موجود ہے۔ اس شاپنگ مال کے باتھ روم کو دنیا کا سب سے خوبصورت پبلک باتھ روم قرار دیا گیا ہے۔

مذکورہ بالا باتھ روم کو شنگھائی میں قائم آرکیٹیکچر فرم X+Living کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ نانجنگ میں Deji پلازہ شاپنگ مال کی چھٹی منزل پر بنے باتھ روم میں آکر آپ کو ایسا محسوس ہوگا جیسے آپ کسی عالیشان محل میں آئے ہوں۔

یہ باتھ روم ایک لمبی راہداری سے شروع ہوتا ہے جس کی دیواروں میں پودے لگے نصب ہیں۔ باتھ روم کے اس حصے کو ایک باغیچے میں چہل قدمی کے تجربے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts