سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد ہوگئی

image

سابق امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جارجیا کے انتخابات میں مداخلت کے الزام پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ پر سال 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق مقدمے پر گرینڈجیوری نے فیصلہ سنایا جس نے پیر کے روز ایک دن کی سماعت کے بعد سابق صدر پر فرد جرم عائد کردی۔

استغاثہ نے جارجیا میں 2020 کے انتخابات پلٹنے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں پر ثبوت پیش کیے۔

علاوہ ازیں سماعت میں ڈانلڈ ٹرمپ کے اٹھارہ اتحادیوں پر بھی جارجیا میں 2020 کے انتخابات میں مداخلت کی فرد جرم عائد کی گئی۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ چوتھا مجرمانہ مقدمہ ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts