ایران کے آخری بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی پوتی نے امریکی شہری سے منگنی کرلی، دونوں کی ملاقات کیسے ہوئی؟

image

ایران کے آخری بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی پوتی شہزادی ایمان پہلوی نے امریکی شہری سے منگنی کرلی، دونوں میں تین برس سے گہری دوستی تھی، شہزادی کی منگنی کی تصدیق سابق شاہی خاندان نے سوشل میڈیا پر کی۔

29 سالہ شہزادی ایمان پہلوی نے امریکی ادارے میں کام کرنے والے ساتھی بریڈلی شرمین سے منگنی کی ہے۔دونوں کی پہلی ملاقات 2017 میں ایک مشترکہ دوست کے گھر ہوئی تھی اور کورونا کے دوران دونوں کی دوستی پروان چڑھی۔

محمد رضا پہلوی 16 ستمبر 1941 سے 11 فروری 1979 تک ایران کے بادشاہ رہے۔1959 میں شہزادی کے دادا ، ایران کے سابق اور آخری بادشاہ محمد رضا نے 40 برس کی عمر میں 21 سالہ فرح دیبا سے عالیشان شادی کی تھی جس کے چرچے کئی عرصے تک زبان زدِ عام رہے۔

محمد رضا شاہ پہلوی ایران میں 1979ء کے انقلاب سے قبل ایران کے آخری بادشاہ تھے۔ اس انقلاب کو ایرانی عوام انقلاب اسلامی ایران کے نام یاد کرتی ہے۔

شاہ محمد رضا پہلوی نے اپنی پہلی دو بیویوں کو صرف اس لیے طلاق دے دی کہ وہ ان کے لیے وارث سلطنت پیدا نہ کرسکیں۔ آخر میں انہوں نے تیسری بیوی فرح دیبا سے اکتوبر 1960ء میں شادی کی۔ ان کے بطن سے ولی عہد رضا پیدا ہوئے مگر اس کے بعد خود شاہ کو سلطنت چھوڑ کر جلاوطن ہو جانا پڑا اور 1980 میں محمد رضا شاہ انتقال کر گئے تھے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts