استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماعون چوہدری نے سابقہ اداکارہ نور بخاری سے اپنی شادی سے متعلق میڈیا پر پہلی بار تمام راز کھول کر رکھ دیئے۔
عون چوہدری نے سہیل وڑائچ کوانٹرویو میں بتایا کہ اُن کی پہلی شادی ارینج میرج تھی جو کہ اُن کی اپنی کزن سے ہوئی تھی جبکہ دوسری شادی انہوں نے اپنی پسند سے اداکارہ نور سے کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اداکارہ نور بخاری سے کچھ دوستوں نے ملوایا تھا، اُنہوں نے ہی سابقہ اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔
عون چوہدری نے بتایا کہ ان کی پہلی اہلیہ سے دو بیٹے اورنور بخاری سے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بیٹیوں سے بہت پیار ہے یہی وجہ ہے کہ نور بخاری کو چھوڑ کر دوبارہ اپنایا۔ان کا کہنا تھا کہ دو شادیاں نبھانا کوئی مشکل بات نہیں ،آپ کو بس دونوں کو عزت و احترام دینا ہوتا ہے۔
عون چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں بیویاں الگ الگ رہتی ہیں، اُن کی والدہ پہلی اہلیہ کے ساتھ جبکہ وہ خود نور بخاری اور اپنی بیٹیوں کے ساتھ رہتے ہیں۔