بے زبان کیلئے اپنی زندگی داؤ پر لگادی اور ۔۔ نوجوان نے گائے کو بچا کر لوگوں کے دل جیت لئے، ویڈیو

image

بارش کی وجہ سے کیچڑ میں دھنس جانے والی گائے کو موٹر سائیکل سوار نوجوان نے بچاکر سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک بائیک سوار نوجوان نے سڑک کے کنارے کیچڑ میں بری طرح پھنسی گائے کیلئے اپنی زندگی داؤ پر لگادی لیکن گائے کو بچاکر ہی دم لیا۔

گائے کو بچانے کے بعد قریبی گھر کی ایک خاتون نے نوجوان کو ہاتھ صاف کرنے کیلئے پانی دیا جس سے اس نے اپنے آپ کو صاف کیا۔

اس ویڈیو کو 7 ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا اور نوجوان کے جذبے کی تعریف کہ جس نے ایک بے زبان جانور کیلئے اپنی جان داؤ پر لگادی۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر انسانیت دوستی کے واقعات اکثر سامنے آتے ہیں جس پر لوگوں میں انسانی ہمدردی کا جذبہ مزید فروغ پاتا ہے۔

جانوروں سے محبت اور ان کا درد رکھنے والے نوجوان کی ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو انٹرنیٹ پر سامنے آئی ہے جس نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts