مرد صرف وہ شریف جسے موقع نہیں ملا ورنہ ۔۔ ندا یاسر نے شوہر کا فون نہ چیک کرنے کی کونسی حیران کن وجہ بتائی؟

image

معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے اپنے شوہر کا فون چیک کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ مرد صرف وہ شریف ہے جس کو موقع نہیں ملا،میں نے آج تک شوہر کا فون چیک نہیں کیا، کیونکہ مجھے موبائل پر لگا کوڈ معلوم نہیں ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں ندا یاسر نے کہا کہ میرے بچوں کو اپنے والد، یاسر کے موبائل پر لگا کوڈ معلوم ہے مگر وہ بھی مجھے نہیں بتاتے کہ کہیں میں چیک ہی نہ کر لوں موبائل اور کچھ ایسا نہ نکل آئے کہ جس سے ہماری لڑائی ہو جائے۔ان کا کہنا تھا کہ میری نظر میں شریف صرف وہ ہے جس کو موقع نہیں ملا ورنہ کوئی شریف نہیں ہے۔

ندا یاسر نے بطور پروڈیوسر اور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ندا بعد میں اے آر وائی ڈیجیٹل میں شامل ہوگئیں جب شائستہ لودھی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کو چھوڑ کر جیو ٹی وی میں مارننگ شو کی پیش کش قبول کرلی۔ ندا اب اے آر وائی ڈیجیٹل پر مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان کی میزبانی کررہی ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts