کیا ماہرہ خان شادی کرنے والی ہیں؟ سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش

image

پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں ایسی افواہیں سوشل میڈیا پر اس دنوں زیر گردش ہیں۔

اس حوالے سے آپ کو ہماری ویب میں مزید تفصیل سے بتائیں گے۔

اداکارہ ماہرہ خان کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر کچھ خبریں سامنے آرہی ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ آئندہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر گردش کرنے والی ان خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ ماہرہ اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ نئی زندگی کی شروعات کرنے والی ہیں مگر اس حوالے سے ماہرہ خان کی جانب سے نہ ہی تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید۔

بتایا یہ بھی جا رہاہے کہ ماہرہ خان کی شادی میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا ہے اور اسے انتہائی خفیہ طور پر رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے شادی کی تھی۔ 2009 میں اس جوڑے نے اپنے بیٹے اذلان عسکری کو دنیا میں خوش آمدید کہا۔ تاہم بدقسمتی سے یہ شادی نہ چل سکی اور 2015 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts