کبھی کھانا کھاتے کبھی بھوکا سونا پڑتا تھا ۔۔ مہنگائی سے تنگ آکر کراچی کے شہری نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر بھوک سے جان چھڑالی

image

پاکستان میں ہوشربا مہنگائی نے عوام کی زندگیاں داؤ پر لگادیں، کراچی ک سلیم عثمان نے بلڈنگ کی چوتھی منزل سے کود کر پریشانیوں سے ہمیشہ کیلئے جان چھڑالی۔

ملک میں جاری ہولناک مہنگائی کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے کیلئے زندگی کی ڈور کو تھام کر رکھنا انتہائی دشوار ہوچکا ہے، شہری دن رات محنت کرنے کے باوجود اپنے بچوں کو دو تو کیا ایک وقت کی روٹی کھلانے سے بھی قاصر ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ اشیاء خوردونوش اور بسوں کے کرائے اتنی زیادہ بڑھ چکے ہیں کہ دیہاڑی دار مزدور اور غریب طبقہ کسی صورت اپنے خاندان کو پالنے کی کوشش میں کامیاب نظر نہیں آتا۔

کراچی کے علاقے گارڈن رامسوامی کا سلیم عثمان بھی مالی مشکلات کی وجہ سے پریشانیوں سے دوچار تھا اور اس سے بھوک سے بلکتے بچوں کی سسکیاں سننے کے بجائے عمارت کی چوتھی منزل سے کود کر ہمیشہ کیلئے پریشانیوں سے جان چھڑالی۔

عوام کا کہنا ہے کہ حکومت نے دوقت کی روٹی سے بھی محروم کردیا ہے، پیٹرول، بجلی، گیس اور اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، بیروزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشیاں نہ کریں تو اور کیا کریں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.