ریسٹورنٹ میں سالگرہ کرتے وقت سب پوچھ لیا کریں ورنہ ۔۔ صرف کیک کاٹنے کے اتنے پیسے کہ آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں

image

اگر آپ بھی ریسٹورنٹ میں سالگرہ کرنے کا شوق رکھتے ہیں اور چاہے آپ کیک باہر سے خود لے کر جائیں لیکن آپ کو مشورہ ہے کہ انتظامیہ سے پہلے پوچھ ضرور لیں ورنہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں ایک خاندان سسلی کے شہر پالرمو کے ایک ریستوران میں سالگرہ منا رہا تھا، خاندان نے ریسٹورنٹ سے پیزا اور مشروبات کی مد میں تقریباً 10000 روپے کا سامان لیا۔

خاندان کو اس وقت حیرت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ٹوٹل بل بن کر آیا تو بل میں "20 ایکس کیک سروس” کے اضافی چارجز 20 یورو یعنی 1800روپے علیحدہ سے لکھے گئے تھے۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے سالگرہ کیک کاٹنے کا اتنا بڑا بل تھما دیا کہ سب حیران رہ گئے، عام سی سروس کے لیے اتنے زیادہ چارجز نے خاندان کو پریشان ضرور کیا لیکن انہیں بل دیکر ہی آنا پڑا۔

واقعہ کی تفصیلات سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین نے شدید ردمل عمل کا اظہار کیا جبکہ کچھ لوگوں نے ریستوران میں سالگرہ منانے کیلئے جانے والوں کو پہلے ہر چیز اور سروسز کے بارے میں معلومات لینے کا بھی مشورہ دیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts