چین میں ہوم ورک نہ کرنے پر والدہ نے ڈانٹا تو بچہ ماں کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا، پولیس کو گھر کے بجائے یتیم خانے بھجوانے کی درخواست کردی۔
واقعہ جنوب مغربی چین کی چونگ کنگ میونسپلٹی کے علاقے میں پیش آیا جہاں 10 سالہ بچے کو ماں نے ہوم ورک نہ کرنے پر ڈانٹا تو وہ تھانے پہنچ گیا اور والدہ کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یتیم خانے بھجوا دیا جائے، میں گھر واپس نہیں جانا چاہتا۔
پولیس کے سمجھانے کے بعد بچے نے اپنی والدہ کا فون اہلکاروں نمبر دیا جس پر پولیس نے ان سے رابطہ کیا، بچے کی والدہ نے کہا کہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ بچہ یتیم خانے جانے کے لیے اس طرح گھر سے بھاگ کھڑا ہوگا۔
ہوژیانگ پولیس نے والدین کو تھانے بلایا اور بچے اور والدین کو سمجھانے کے بعد بچہ ماں باپ کے حوالے کردیا۔واقعہ کی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بچے کے عمل پر شدید حیرانی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ مہذب ممالک میں بچوں پر جسمانی تشدد کرنا تو دور کی بات ہے زور زبردستی سے بات منوانے کا بھی کوئی تصور نہیں ہے، اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو پولیس بچوں کی شکایت پر والدین کیخلاف بھی ایکشن لے لیتی ہے۔