ہارٹ اٹیک ہوا اور پائلٹ چل بسا ۔۔250 سے زیادہ مسافروں سے بھرے جہاز کیساتھ دوران پرواز کیا ہوا؟ دیکھئے

image

میامی سے اڑنے والی پرواز میں پائلٹ ہارٹ اٹیک سے چل بسا، 271 مسافروں سے بھرے طیارے کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

لٹام ائیر لائن کی پرواز 271 مسافروں کو لیکر میامی سے چلی جارہی تھی، ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ساتھی پائلٹ نے طیارے میں کسی ڈاکٹر کی موجودگی کے بارے میں دریافت کیا تاہم 56 سالہ پائلٹ ایوان اینڈور کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ساتھی پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔

طیارے میں موجود ساتھی پائلٹ نے ایوان اینڈور کو بچانے کی پوری کوشش کی اور طیارے کو پناما کے انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

لینڈنگ کے بعد ایک ڈاکٹر اور فوری نرس پائلٹ کو طبی امداد دینے کے لیے طیارے میں پہنچے تاہم ایوان اینڈور کی جان نہ بچا سکے۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ طیارے کے لینڈ کرنے کے بعد پائلٹ ایوان اینڈور کی موت واقع ہوئی، موت کا سبب ہارٹ اٹیک تھا۔

پائلٹ کی اچانک موت کی وجہ سے طیارے کے تمام مسافروں کو پناما کے ہوٹلز میں قیام کروایا گیا اور پھر اگلے روز طیارے کا آپریشن دوبارہ بحال کیا گیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts