دل ہونا چاہیے جوان ۔۔ 110 سالہ بزرگ کی 55 سالہ خاتون سے شادی، عوام حیران پریشان؟

image

پاکستان کے 110 سالہ بزرگ نے 55 سال کی خاتون سے چوتھی شادی کرکے کنواروں اور دوسری شادی کے خواہشمندوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

مانسہرہ میں گراتھلی جبوڑی کے 110 سال کے بزرگ نے 55 سال کی دلہن سے چوتھی شادی کی،110سال کے عبدالحنان کی 55 سالہ دلہن کا تعلق الائی سے ہے۔

عبدالحنان کے 6 بیٹے اور 6 بیٹیاں ہیں جبکہ ان کے بڑے بیٹے کی عمر 70 سال سے زائد ہے اور ان پوتے، پوتیوں، نواسے اور نواسیوں کی تعداد 84 سے زائد ہے۔

عبدالحنان کی شادی اور ولیمے میں بچوں اور رشتے داروں نے بھرپور شرکت کی، وادی سرن میں نکاح کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری اور بدحالی کی وجہ سے لاکھوں نوجوان شادی کا لڈو کھانے سے محروم ہیں جبکہ دوسری شادی کا ارمان دل میں رکھنے والوں کی خواہش پوری ہونا بھی اکثر مشکل ہوجاتا ہے۔

مانسہرہ کے 110 سالہ بزرگ نے اپنے بیٹے سے بھی 15 سال چھوٹی خاتون سے 4 شادی کرکے کنواروں اور دوسری شادی کے خواہشمندوں کو پیغام دیا ہے کہ دل ہونا چاہیے جوان عمروں میں کیا رکھا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.