مگرمچھ ایک خونخوار جاندار ہے جو کسی کو نقصان پہنچانے اور زندہ نگلنے میں ذرا دیر نہیں لگاتا۔ یہ میٹھے پانی، جھیلیوں، ندیوں اور گیلی جگہوں پر زیادہ تر پائےجاتے ہیں۔
مگر بھارت سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں 3 زندہ مگر مچھوں کو فٹ پاتھ کے اندر سے کھدائی کر کے نکالا گیا جسے دیکھ کر شہریوں کے تو رونگٹے ہی کھڑے ہوگئے۔ لوگوں کی بڑی تعداد یہ مناظر اپنے موبائل فون میں قید کر رہی تھی۔
غیر ملکی ویب سائٹ ’اینیمل آراؤنڈ دی گلوب‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو بھارتی ریاست گجرات کی ہے جہاں شہری فرش کی کھدائی کر کے اس کے نیچے دبے تین مگرمچھوں کو باہر نکال رہے ہیں۔
اس ویڈیو کو دیکھنے والے صارفین حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔