پاکستان اور بھارت میں مقابلہ جاری ۔۔ کورین خاتون بھارتی نوجوان کی محبت میں بھارت پہنچ گئی

image

پاکستان اور بھارت کے نوجوانوں میں غیر ملکی خواتین سے شادیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں انجو اور کیمبرلی جبکہ بھارت میں سیما کے بعد کورین خاتون بھارتی نوجوان کی محبت میں بھارت پہنچ گئی ہے۔

جنوبی کوریا کی کم بوہنی اور بھارت کے سکجیت سنگھ گزشتہ 4 برسوں سے ساتھ تھے جس کے بعد کورین لڑکی نے اترپردیش کے نوجوان سکجیت سنگھ کی محبت میں سرحد پار کرنے کا فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے نوجوانوں میں دوڑ لگی ہے، بھارت کی انجو اور امریکا کی کیمبرلی ڈان کے دیر کے نوجوانوں کی محبت میں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

28 سالہ سکجیت سنگھ جو کہ یوپی کے ادنیٰ گاؤں کے رہائشی ہیں وہ 4سال قبل کام کے سلسلے میں جنوبی کوریا گئے تھے جہاں ایک کافی شاپ میں کام کے دوران ان کی ملاقات 30 سالہ کم بوہنی سے ہوئی۔ سکجیت سنگھ نے چند ماہ میں کورین زبان سیکھی جس کے بعد دونوں 4 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے۔

کم بوہنی اور سکجیت سنگھ حال ہی میں اترپردیش کے ضلع شاہ جہاں کے گردوارا نانک باغ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے کچھ ماہ بعد سکجیت اور کم جنوبی کوریا میں ہی سکونت اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts