اسکینڈل کوئین کا نیا دھماکہ ۔۔ راکھی ساونت اب کیسے لباس پہنیں گی، اعلان پر سب حیران رہ گئے

image

بھارت کی اسکینڈل کوئین راکھی ساونت نے اپنے لباس کے حوالے سے نیا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

بولڈ ڈریسنگ کے حوالے سے مشہور اداکارہ راکھی ساونت نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ سینئر اداکارہ ریکھا کے انداز میں ڈریسنگ کیا کریں گی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت کو ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ اب وہ بولڈ ڈریس پہننا بند کر دیں گی اور ریکھا کے انداز میں ’انار کلی‘ ڈریسنگ اسٹائل اپنائیں گی۔

اس سے قبل راکھی ساونت کی اپنے شوہرعادل درانی سے طلاق کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔راکھی نے عادل درانی سے علیحدگی کی خوشی میں میڈیا کے سامنے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیاتھا۔

یاد رہے کہ جنوری 2023 میں راکھی ساونت نے عادل خان کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جبکہ ساتھ ہی راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts