اتنا برا وقت کیسے آگیا ۔۔ کیا وجہ ہوئی کہ جنگل کا بادشاہ شیر پتے کھانے پر مجبور ہوگیا، ویڈیو دیکھئے

image

جنگل کے بادشاہ شیر نے کونسی مجبوری کی وجہ سے گوشت چھوڑ کر پتے کھانا شروع کردیئے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت میں ایک شیر سبز پتوں کی ٹہنی سے پتے چبا رہا ہے۔ اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ لگتا ہے جنگل کا بادشاہ بھی سبزیوں کے فوائد جانتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرنے والے فاریسٹ افسر سوسنتا نندا کہنا ہے کہ شیر کبھی کبھار پتے اور گھاس اپنے پیٹ کو سکون دینے کے لیے کھاتے ہیں۔

غیر معمولی حالات میں یہ پتے شدید حالات میں ان کی پیاس بجھانے میں بھی مدد دیتے ہیں۔یہ عمل انہیں پیٹ کے درد کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے اور انتہائی صورتوں میں پانی فراہم کرتا ہے۔

شیر کے پتے کھانے پر سوشل میڈیا صارفین کو حیران اس لئے ہوئی تھی کیونکہ شیر کو ہمیشہ جانوروں کا شکار کرکے گوشت کھاتے ہوئے دیکھا گیا ہے تاہم پتے کھاتے شائد کم ہی کسی نے دیکھا ہوگا۔

ویڈیو چونکہ بھارت کے ایک جنگل میں بنی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی اس لئے صارفین نے اس کو بھی سبزی خور بنادیا اور دلچسپ تبصرے کئے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts