انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والا جاپانی کتّا چل بسا ۔۔ یہ کونسی خطرناک بیماری کا شکار ہوگیا تھا؟ مداح افسردہ

image

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا جاپان کا مشہور چیم بالٹز نامی کتا انتہائی خطرناک بیماری کا شکار ہوکر چل بسا۔

مشہور زمانہ ڈوگی میم میں دکھائی دینے والا کتا چھ ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھاجس کی وجہ سے 12 برس کی عمر میں وہ کینسر سے لڑتے ہوئے اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔

2011 کے آغاز سے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے اس ڈوگی میم میں شیبا نو نامی جاپانی کتوں کی نسل سے وابستہ کتوں کی شکل استعمال ہورہی ہے۔ جسے اس کتے پر مشتمل وائرل میمز کے ذریعے واہ، بہت خوفزدہ، بہت عزت، جیسے جذبات کا اظہار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو دنیا بھر میں بہت مشہور ہیں۔

وائرل ڈوگی میم کی شہرت میں مزید اضافہ اُس وقت ہوا جب 2021 میں ’ڈوگی کوائن‘ نامی کرپٹو کرنسی کا اجرا کیا گیا۔ جو رواں سال این ایف ٹی پر 4 ملین ڈالرز تک فروخت ہوا۔ اس کے میمز کو اب تک این ایف ٹی پر سب سے مہنگے میم کا اعزاز حاصل ہے۔

جاپانی کتے کے مالک نے مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بتایا کہ کینسر میں مبتلا کتا جمعہ کے روز انتقال کرگیا ہے۔مالک کے مطابق ڈوگی میم سے وائرل ہونے والے کتے کو کیموتھراپی کے لئے اسپتال لے کرجانا تھا تاہم اس سے پہلے ہی وہ دنیا سے چلا گیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts