ہمارے بچپن میں والدین کے مالی حالات خراب تھے اور ۔۔ ساحر لودھی کے والدین نے ان کے لیے کیا قربانیاں دیں؟ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

image

مشہور میزبان ساحر لودھی نے حال ہی میں اپنے والدین کے ساتھ ماضی میں پیش آنے والے مشکل وقت کے بارے میں انکشاف کیا ہے جس دوران وہ جذباتی ہوگئے۔

اداکار و میزبان ساحر لودھی نے انکشاف کیا کہ جب وہ پیدا ہوئے تو اس کے بعد گھر کے معاشی حالات خراب ہوگئے تھے، اُنہوں نے اپنے والدین کومشکلات کے ساتھ زندگی گزارتے دیکھا ہے۔

ساحر لودھی نے بتایا کہ کہ اُن کی والدہ نے ایک پرانا قصہ یاد کرتے ہوئے اُنہیں ایک بار بتایا تھا کہ اُن کے پاس صرف دو جوڑے تھے جو پہن پہن کر کافی گھِس چکے تھے، وہ اپنے کپڑوں کو دوپٹے کی مدد سے چھپاتی تھیں۔

والدہ سے متعلق ساحر لودھی کا بتانا ہے کہ جب اُنہیں امریکا جانا تھا تو ٹکٹس کے لیے پیسے کم پڑ گئے تھے، تب ان کی والدہ نے اُنہیں اپنی باریک سی سونے کی چوڑیاں بیچنے کے لیے دی تھیں۔

انٹرویو کے دوران اُنہوں نے اپنے والد کا بھی مشکل وقت بتایا۔ ساحر کا کہنا تھا کہ اُن کے والد صرف خاندان کی کفالت کے لیے رات کی شفٹوں میں کام کیا کرتے تھے۔

ساحر نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ آج اِن کے والد اِن کی کمپنی کے چیئرمین ہیں۔

ساحر لودھی کا مزید بتانا تھا کہ میں اور میرے سب ہی بہن بھائی اپنی اپنی ذمے داریوں سے اچھی طرح سے واقف ہیں، والد اور والدہ کی بڑھتی عمر میں اُن کی دیکھ بھال کے لیے سب اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ساحر لودھی اور ان کی بہن شائستہ لودھی آج میڈیا انڈسٹری کی جانی مانی شخصیات ہیں۔ دونوں نے کئی سال مارننگ شو کی میزبانی میں اپنے فرائض انجام دیے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts