بھارت میں موجود سب سے طویل العمر ہاتھی 89 برس کی عمر میں چل بسا۔
بھارتی میڈیا پورٹس کے مطابق بجولی پراساد نامی ہاتھی ریاست آسام میں چائے کے باغات میں رہتا تھا اور زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہوگیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ایشیائی خطے میں اس ہاتھی کی عمر سب سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔
ماضی میں ہاتھی کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ 8 سے 10 سال پہلے ہاتھی کے تمام دانت گر گئے تھے جس کے باعث وہ کچھ کھانے کے قابل نہیں تھا اور مرنے کی حالت میں تھا جس پر میں نے اس کا علاج کیا تھا اور اس کے کھانے کی ترتیب اور اشیاء بدلی تھیں۔
بجولی پراساد سے وابستہ بہت سے لوگ چائے کے باغ میں کام کرنے والے کسانوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ ہاتھی موت پر سوگ منانے کے لیے جمع ہوئے۔
بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ہاتھی ٹی اسٹیٹ میں شاہی زندگی گزار رہا تھا۔ بہالی ٹی اسٹیٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہاتھی کو روزانہ تقریباً 25 کلو کھانا پیش کیا جاتا تھا۔