نیا فیشن یا عمر کا تقاضہ ۔۔ سلو بھائی کے بال کیوں غائب ہوگئے؟ ویڈیو وائرل

image

بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان کے نئے ہیر اسٹائل کی دھوم سوشل میڈیا پر بھی مچ گئی، سلو بھائی کو نئے ہیئر اسٹائل میں دیکھ کر لوگوں نے عمر پر بھی سوال اٹھانا شروع کردیئے ہیں۔

بالی ووڈ کے فیشن آئیکون سلمان خان کا تیرے نام میں رادھے والا ہیر اسٹائل ہو یا پھر دبنگ فلم میں چل بل پانڈے کی مونچھیں، مداح ہر روپ میں سلمان خان کو بہت پسند کرتے ہیں۔دو روز قبل مداحوں نے سلمان خان کو ایک نئے ہیر اسٹائل میں دیکھا جس کی دھوم بھی مچی ہوئی ہے۔

اتوار کی رات سلمان خان ممبئی میں ایک پارٹی میں شرکت کیلئے پہنچے تو اداکار کو بظاہر گنجا دیکھا گیا، سلمان کے اس نئے ہیئر اسٹائل کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں تو مداح تجسس میں پڑگئے۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے سلمان کی نئی فلم میں ان کے کردار کے حوالے سے پیش گوئی کی تو کسی نے انہیں آرمی مین کہہ دیا، کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ عمر کی وجہ سے سلمان خان کے بال جھڑگئے ہیں۔

اس حوالے سے اطلاعات یہ ہیں کہ سلمان خان کرن جوہر کی اگلی ایکشن فلم میں آرمی افسر کا کردار ادا کریں گے گوکہ فلم کا نام اور مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم یہ معلوم ہوا ہے کہ فلم کی شوٹنگ رواں سال نومبر میں شروع ہوگی۔

بالی ووڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلی فلم میں فوجی افسر کا کردار نبھانے کے لیے سلمان خان نے خاص طور پر نیا ہیئر اسٹائل اپنا رکھا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts