تھائی لینڈ میں واقع سانپ نما غار کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہونے کے بعد صارفین نے نئی بحث چھیڑدی، غار کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات بھی سامنے آگئے۔
غار کا نہ صرف منہ ایک بڑے سانپ کی طرح ہے بلکہ اس کے ارد گرد موجود پتھروں کا نمونہ بھی سانپ کی کُھردری کھال جیسا ہے۔
یہ غار تھائی لینڈ کے شمال مشرقی حصے میں بوینگ کان صوبے میں واقع ہے جو ایک بہت بڑے سانپ کی طرح لگتی ہے۔ اس کی خصوصی بناوٹ کی وجہ سے اس غار سے مختلف کہانیاں بھی منسوب ہیں۔
دی ایکسپلین نامی ٹوئٹر ہینڈل نے تھائی لینڈ میں موجود اس حیرت انگیز غار کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر پہلی نظر میں ایسا محسوس ہوگا کہ ایک دیوہیکل ایناکونڈا جیسا سانپ آپ کے سامنے آگیا ہے۔
مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ اس غار کی وجہ سے ان کے علاقے میں کافی بارش ہوتی ہے، اس وجہ سے لوگ یہاں اس غار کو مبارک سمجھتے ہیں تاہم یہ سب صرف افسانے ہیں،ان کا کہیں سے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔