اس کے پاس تو کٹ بھی نہیں تھی اور ۔۔ شعیب ملک کی کامیابی میں فردوس اعوان کا کتنا کردار ہے؟ انہوں نے بتا دیا

image

سابق وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کے پاس تو کچھ بھی نہیں تھا، ہم نے شعیب کو شعیب ملک بنایا۔

فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک کی شادی پر سونے کا تاج گفٹ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شعیب ملک نے جس کلب سے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا وہ میرے ایک عزیز کا تھا تو انہوں نے ہی شعیب ملک کی کرکٹر بننے میں مدد کی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کے پاس کٹ بھی نہیں ہوا کرتی تھی تو اس وقت میرے عزیز نے اُنہیں کٹ دی پھر اُنہیں کلب لائے، ان کی ٹریننگ اور کوچنگ کروائی اور شعیب کو شعیب ملک بنایا۔

یاد رہے کہ یکم فروری 1982 کو پیدا ہونے والے شعیب ملک نے کرکٹ کا آغاز ایک آف سپنر کی حیثیت سے کیا لیکن جلد ہی اپنے خود کو آل راؤنڈر تسلیم کروایا۔ 2007ء سے 2009ء تک پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے۔

شعیب ملک 13 ستمبر 2017ء کو، پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے تھے۔ ان کی ایک صلاحیت یہ ہے کہ وہ ہر پوزیشن پر کھیل سکتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.