طوفانی بارش ہوئی مگر کعبہ کا طواف پھر بھی نہ رکا ۔۔مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کی ویڈیوز وائرل

image

مکہ مکرمہ میں گذشتہ روز طوفانی بارش ہوئی جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ مکہ مکرمہ میں اب آئے روز بارشوں کو سلسلہ جاری رہتا ہے۔

دورانِ بارش مسجد الحرام میں ایمان افروز مناظر بھی دیکھنے کو ملے، طوفانی بارش کے باوجود عازمین عمرہ طواف کرتے اور اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان جاری رکھے ہوئے تھے۔

طوفانی ہواؤں کے جھکڑوں سے مسجد الحرام کے صحن میں موجود رکھی مختلف اشیا اڑ گئیں اور صفائی کرنے والاعملہ اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پھسل گیا۔ مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکوں سمیت مکہ کے دیگر علاقے بھی زیر آب آ گئے تھے۔

طوفانی بارش کے دوران مکہ ٹاور کے اوپر بجلی چمکنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے مطاف ، نماز کے مقامات ، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts