آج تو انسانوں کو کوئی نہیں پوچھتا اور یہ ۔۔ رحم دل خاتون نے اپنے گھر کو پرندوں کا اسپتال بنا کر مثال قائم کردی

image

آج کے نفسا نفسی کے دور میں جب انسان انسانوں کو پوچھنا گوارا نہیں کرتے وہیں مغرب میں ایک رحم دل خاتون نے اپنے گھر کو پرندوں کے اسپتال میں تبدیل کر کے انسانیت کی نئی مثال قائم کی۔

میکسیکو کی 73 سالہ خاتون نے اپنے گھر کو خوبصورت پرندوں کے لیے پناہ گاہ اور اسپتال کا درجہ دے دیا ہے، کیٹیا لوٹف ڈی اریڈا کا فلیٹ گزشتہ عشرے سے ہمنگ برڈ کی آماجگاہ ہے۔

73 سالہ خاتون کیٹیا نے خود ہی پرندوں کی دیکھ بھال سیکھی ہے۔ وہ کئی بیمار ہمنگ برڈز کا علاج کرچکی ہیں جس کی وجہ سے پورے شہر میں ان کا اپارٹمنٹ ہمنگ برڈ کا اسپتال کہلاتا ہے۔

جو ہمنگ برڈ قابلِ علاج نہیں ہوتیں کیٹیا انہیں سکون سے آخری وقت گزارنے میں بھی مدد دیتی ہیں کیونکہ آبادی کے پھیلاؤ اور بے ہنگم عمارتوں سے حساس پرندوں کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔

خاتون کے شوہر کے انتقال کے بعد وہ خود بھی آنتوں کے کینسر کی شکار ہوگئی تھیںاور ایک پرندے کے علاج کے بعد انہوں نے ہمنگ برڈ کے لیے اپنا گھر خالی کردیا۔ہمنگ برڈ ہرپھول سے رس چوستے ہیں اور زردانوں کی پولی نیشن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ کینسر سے پریشانی اور مایوسی میں ان پرندوں نے ان کی بہت مدد کی کیونکہ ان پرندوں کی خدمت کرکے وہ خود بھی مسرور ہوتی ہیں۔ اب مختلف لوگ زخمی اور بیمار ہمنگ برڈ ان کے کلینک لاتے ہیں اور وہ ان کا علاج اور دیکھ بھال کرتی ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts