393 فٹ بلند ی پر کریانہ اسٹور ۔۔ اتنے اونچے پہاڑ پر دکان کھولنے کا مقصد کیا ہے؟ دلچسپ وجہ جانیں

image

چین میں 120 میٹر کی بلندی پر پہاڑ پر قائم ٹک شاپ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا، وائرل تصاویر پر صارفین دلچسپ تبصرے کرنے لگے۔

چین میں 2018 میں بنائی جانے والی دکان نہ ہی زمین پر ہے اور نہ ہی آسمان پر بلکہ ایک پہاڑ پر واقع ہے اور اس کی تازہ تصاویر اب دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

یہ کریانہ اسٹور معمول کی اشیا فروخت کرتا ہے جسے بطورِ خاص کوہ پیما ہی خریدتے ہیں جو صوبہ ہونان میں واقع ہے۔ اس کا نام شینیوزائی نیشنل پارک کا نام دیا گیا ہے۔

کھوکھے نما دکانیں دنیا بھرمیں عام پائی جاتی ہیں لیکن چین میں ایک ایسی ہی دکان پہاڑ سے 393 فٹ کی بلندی پر واقع ہے جہاں سے کوہ پیما اپنی ضروری اشیا خریدتے ہیں لیکن اس کے لیے دشوار گزار عمودی پہاڑ پر چڑھنا واحد شرط ہے۔

لکڑی سے بنے کھوکھے میں کھانے پینے کی اشیا اور دیگر لوازمات موجود ہیں۔ کوہ پیما یہاں رک کر سینڈوچ اور بسکٹ خریدتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔

اس پہاڑی پر شوقیہ اور ماہرکوہ پیماؤں کا تانتا بندھا رہتا ہے، کئی افراد یہاں سے پانی کی بوتلیں خریدتے ہیں اور اپنی منزل کی جانب بڑھ جاتے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین نے اس منفرد ٹک شاپ پر اپنے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts