برازیل میں دھول پر کھیلنے کی وجہ سے 7 سال بچے کی جان چلی گئی، کچھ دیر پہلے بچے کی آخری تصویر بنانے والے والدین غم سے نڈھال ہوگئے۔
برازیل کے علاقے پارانا سے تعلق رکھنے والا سات سالہ بچہ آرتھر چونے کے پتھر کی دھول میں کھیل رہا تھا۔زندگی کی آخری تصویر کے بعد بچے کو موت کا سامنا کرنا پڑا۔
آرتھر سڑک کے کنارے کھیل میں مصروف تھا، جب اس کی نظر سفید دھول کے ڈھیر پر نظر پڑی تو اس میں کھیلنے لگا بالکل اسی طرح جیسے بچے ساحل سمندر کی ریت پر کھیلتے ہیں، والدین نے اس کی تصویر بنالی لیکن ان کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ تصویر ان کے بچے کی آخری یادگار تصویر بن جائے گی۔
دھول پر کھیلنے کے تھوڑی دیر بعد آرتھر کی طبیعت ناساز ہونے لگی جسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن اس کی حالت اتنی تیزی سے بگڑی کے دیکھتے ہی دیکھتے 7 سال کا آرتھر موت کی وادی میں پہنچ گیا۔
واقعہ کے بعد ملنے والی اطلاعات کے مطابق آرتھر اور اس کے خاندان کو معلوم نہیں تھا کہ کنکریٹ کی دھول جیسا اصل میں ڈھیرچونے کے پتھر کی دھول پر مشتمل تھا جو عام طور پر کنکریٹ میں فلر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
7 سالہ آرتھر کے اس دھول میں کھیلنے کی وجہ سے چونا بڑی مقدارمیں سانس کے راستے جسم میں داخل ہوا اور چند لمحوں میں ہنستے کھیلتے آرتھر کی جان چلی گئی جس پر والدین شدت غم سے دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔