پہلی بار عمرہ پر جانیوالی راکھی ساونت نے جہاز میں بیٹھ کر کیا پیغام دیا؟ ویڈیو دیکھیں

image

بھارت کے مسلمان بزنس مین عادل خان درانی سے شادی کیلئے اسلام قبول کرنے والی معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت (فاطمہ ) نے پہلی بار عمرہ کی ادائیگی سے قبل جہاز میں بیٹھ کر مداحوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

رواں سال کے شروع میں راکھی ساونت نے خان دررانی کے ساتھ شادی کر لی تھی اور اسلام قبول کیا تھا، راکھی ساونت نے رمضان کے روزے بھی رکھے تھے ۔

راکھی اور عادل نے اپریل 2023ء میں اپنی شادی کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد حال ہی میں دونوں نے تلخ کلامی کے بعد اپنے راستے جدا کر لیے ہیں۔

جہاز میں موجود راکھی ساونت کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اُنہیں باحجاب، ایک سلجھے ہوئے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ پہلی بار عمرے کے لیے جا رہی ہیں۔

فاطمہ کا اپنے اس ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں آپ سب کے لیے دعا کروں گی، آپ سب بھی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

یاد رہے کہ ان دنوں ایک بار پھر راکھی ساونت اور ان کے سابق شوہر عادل خان درانی کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں کی جانب سے روز نئے انکشافات بھی سامنے آرہے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts