بائیکاٹ نادر علی ۔۔ یوٹیوبر نادر علی نے پریانکا اور امیشا کے بارے میں کیا کہا کہ سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے؟

image

یوٹیوبر نادر علی کی غیر اخلاقی گفتگو کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے ان کے پروگرام کے بائیکاٹ اور پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

یوٹیوبر نادر علی اکثر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار رہتے ہیں، چند روز قبل اداکارہ سنیتا مارشل سے مذہب کے حوالے سے نامناسب سوالات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والے نادر علی ایک بار پھر مشکل سے دوچار ہیں۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ کچھ دن پہلے اداکار معمر رانا نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں نادر علی نے غیر اخلاقی سوالات کیے اور نامناسب زبان کا استعمال کیا۔

معمر رانا کی پریانکا چوپڑا سے متعلق گفتگو پر نادر علی نے انتہائی نامناسب الفاظ کا استعمال کیا اور امیشا پٹیل کے بارے میں بھی ذومعنی گفتگو کرتے رہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

معمر رانا اور نادر علی کی گفتگو سوشل میڈیا صارفین کو انتہائی نامناسب لگی اور لوگوں نے نادر کابائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا، اس کے علاوہ صارفین نے معمر رانا کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک سوشل میڈیا صارف نے تو پریانکا چوپڑا سے درخواست کی کہ انہیں نادر علی کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ نادر علی سنیتا مارشل سے مذہب کے بارے میں سوالات کے علاوہ بہروز سبزواری سے خواتین کے کپڑوں اورنادیہ حسین سے بدشکل اور آمنہ ملک سے ان کی تنخواہ کے بارے میں سوالات کی وجہ سے کئی بار تنقید کی زد میں رہے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts