گھنٹوں بند لفٹ میں کیا کرتا رہا ۔۔ 8 سالہ بچے نے بند لفٹ میں انوکھا کام کرکے سب کو حیران کردیا

image

جو لوگ وقت کی قدر و قیمت جانتے ہیں وہ ہمیشہ اپنے وقت کا درست استعمال کرکے ہمیشہ آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر وقت بدلنے کا انتظار کرتے رہے ہیں۔

بھارت میں 8 سال کا بچہ تقریباً 3 گھنٹے بند لفٹ میں پھنسا رہا لیکن اس بچے نے وقت کو ضائع نہیں کیا بلکہ پرسکون رہ کر اپنا اسکول کا ہوم ورک مکمل کرلیا۔

بھارت کے شہر فرید آباد کی اومیکس ہائٹس سوسائٹی میں 8 سالہ بچہ گھر سے ٹیوشن کیلئے نکلا تو لفٹ میں پھنس گیا، خراب لفٹ 3 گھنٹے تک رکی رہی تاہم بچے نے لفٹ کا فون بھی بند ہونے کی وجہ سے شور شرابا کرنے یا پریشان ہونے کے بجائے اپنا ہوم ورک پورا کرنے پر توجہ دی۔

بچے کے ٹیوشن نہ پہنچنے کی وجہ سے جب ٹیچر نے گھر والوں سے رابطہ کیا تو بچے کے والد نے بیٹے کی تلاش شروع کردی۔ سوسائٹی کے گارڈ نے بتایا کہ لفٹ کام نہیں کررہی ممکن ہے بچہ اس میں موجود ہو، جس پر بچے کے باپ نے مکینک کو بلایا۔

مکینک کی کوششوں کے بعد 4 بجے سے لفٹ میں پھنسے گارویت کو بالآخر شام 7 بجے کے قریب نکالا گیا۔

بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لفٹ کے ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ لفٹ میں پہلے بھی مسائل کا سامنا رہا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts