طلاق کو ہر معاشرے میں معیوب سمجھا جاتا ہے، پاکستانی معاشرے میں طلاق کے بعد خواتین کی زندگی بہت کٹھن ہوجاتی ہے، اکثر طلاق یافتہ خواتین رو رو کر ہلکان ہوجاتی ہیں لیکن ایک مصری خاتون نے طلاق ملنے پر ایسا جشن منایا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔
مصر سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بے وفا شوہر سے طلاق ملنے کے بعد عدت پوری کی اور جشن منانے کیلئے سج سنور کر ایک ریسٹورنٹ کا رُخ کیا۔
طلاق ملنے کی خوشی میں خاتون نے ریسٹورنٹ میں کیک کاٹا جس پر لکھا تھا ’طلاق مبارک۔‘ انہوں نے وہاں موجود لوگوں میں سونا اور دیگر تحائف بھی تقسیم کیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کا کہنا تھا کہ بے وفا شوہر نے دوسری خاتون کے ساتھ تعلقات قائم کیے جو میرے لیے بالکل بھی ناقابلِ برداشت تھے، اسی وجہ سے طلاق لی اور اب کافی خوش ہوں۔
خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے طلاق پر کوئی دکھ نہیں بلکہ بے وفا شوہر پر شدید غصہ تھا لیکن ایسے انسان سے جان چھوٹنے پر میں اپنی زندگی خوشی سے گزار رہی ہوں۔