امریکا میں ایک ٹی وی رپورٹر اپنی دوست نیوز اینکر کو منگنی کی انگوٹھی پہنانے کیلئے اسٹوڈیو پہنچ گیا، خبریں پڑھتی اینکر دوست کے انوکھے اقدام پر حیران رہ گئی۔
دونوں کی 2020ء میں ریاست مونٹانا میں صحافتی ڈیوٹی کے دوران ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں میں دوستی ہوگئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینکر کو اس کا دوست اس وقت منگنی کی انگوٹھی پہنانے آیا جب وہ ریکارڈنگ میں مصروف تھی، خاتون اینکر نے اس حوالے سے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کا دن ہم دونوں کی زندگی کا بہترین دن تھا اور ہم اپنی باقی زندگی ایک ساتھ گزارنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
اینکر کا کہنا ہے کہ ہم سب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ محبت اور تعاون کا اظہار کیا۔ایک ہی فیلڈ میں ساتھ کام کرنے والے لوگوں کے درمیان اکثر دوستیاں اوررشتے بننا عام سی بات سمجھی جاتی ہے۔
امریکی ٹی وی کے رپورٹر اور اینکر کے رشتے کے بارے میں ان کے ساتھیوں کا کہنا کہ یہ دونوں ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں اور ہم ان کے بہتر مستقبل کیلئے دعا گو ہیں۔