ہمت ہے تو مجھے بلاؤ پھر پتا چلے گا ۔۔ شمعون عباسی نادر علی پر کیوں برہم ہوگئے؟ بڑا چیلنج بھی دیدیا

image

غیر اخلاقی گفتگو اور جملے بازی کی وجہ سے تنقید کا شکار یوٹیوبر نادر علی کو اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی نے چیلنج دیتے ہوئے جلد اپنا پوڈ کاسٹ شروع کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

یوٹیوبر نادر علی کو فنکاروں سے ہتک آمیز رویے اور نازیبا جملوں کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے اور ایسے میں اداکار شمعون عباسی نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں نادر علی کو کھری کھری سنادی ہیں۔

شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ ’اسی وجہ سے میں آج تک نادر علی یا کسی بھی ایسے شخص کے پوڈکاسٹ میں نہیں گیا جو لوگوں کی عزت نہیں کرتا یا جن کے پوڈکاسٹ میں گندی گوسپ کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نادر علی کبھی مجھے اپنے شو میں مدعو کرنے کی ہمت نہیں کرے گا، یہ لوگ اپنے پروگرام میں آنے والے مہمانوں کو پیسے دیتے لیکن میں نادر علی کو چیلنج کرتا ہوں کہ مجھے اپنے شو میں مدعو کرے، میں بلا معاوضہ آنے کے لئے تیار ہوں ، ہمت ہے تو میرا سامنا کرے۔

شمعون عباسی نے کہا کہ معمررانا کو بھی خواتین کے بارے میں بات کرتے ہوئے محتاط رہنے ، ذ مہ داری اور احترام سیکھنے کی ضرورت ہے۔

شمعون عباسی نے بتایا کہ بہت جلد اپنا پوڈ کاسٹ شروع کرنے والے ہیں جس میں ہدایت کار ابو علیحہ ان کے پہلے مہمان ہوں گے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts