بالی وُڈ اداکارہ راکھی ساونت نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

image
بالی وُڈ کی اداکارہ راکھی ساونت (فاطمہ) نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر راکھی ساونت کے عمرہ ادا کرنے کی تصاویر وائرل ہیں۔

    View this post on Instagram           A post shared by Waahiid Ali Khan (@waahiidalikhan)

اُن کی وائرل تصاویر میں انہیں مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

راکھی ساونت مسلمان کیسے ہوئیں؟

راکھی ساونت نے رواں برس مسلمان بزنس مین عادل خان درانی سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا تھا۔

انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ راکھی ساونت نے اپنا نام تبدیل کر کے فاطمہ رکھ لیا ہے۔

دوسری جانب عادل خان درانی سے شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں میاں بیوی میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر شدید الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

راکھی ساونت نے کچھ عرصہ قبل اپنے سابق شوہر پر دھوکہ بازی اور چوری سمیت استحصال کا الزام بھی لگایا تھا۔

 کچھ ماہ قبل انہوں نے اپنے سابق شوہر پر الزام لگایا تھا کہ اُن کی زندگی میں کوئی اور خاتون بھی تھی۔

انہوں نے عادل خان درانی پر استحصال کرنے اور اپنے فلیٹ سے پیسے اور زیورات چرانے کا الزام بھی لگایا تھا جس نتیجے میں عادل سے ممبئی کے تھانے میں تفتیش کی گئی تھی اور حراست میں رکھا گیا تھا۔

اس دوران ایک پولیس اہلکار نے انکشاف کیا کہ عادل اور راکھی کی ملاقات 2022 جنوری میں ہوئی جس کے بعد دونوں نے مشترکہ طور کاروبار شروع کیا۔ عادل نے راکھی کو بغیر بتائے  جون 2022 میں اُن کے اکاؤںٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے نکلوا کر کار خرید لی تاہم اس کے باوجود اداکارہ نے اُسے کچھ نہیں کہا کیونکہ عادل نے اُن سے شادی کا وعدہ کیا ہوا تھا۔

مبینہ طور پر عادل درانی نے اپنی سابق اہلیہ کو دو مرتبہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس اہلکار نے مزید انکشاف کیا کہ عادل نے راکھی کے منہ پر تیزاب پھینکنے یا انہیں روڈ ایکسیڈنٹ میں جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts