مرنے سے پہلے شہزادی ڈیانا کی بیٹوں سے فون پر آخری کیا بات ہوئی تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

image

شہزادی ڈیانا کی روڈ ایکسیڈنٹ میں موت سے پہلے اپنے دونوں بیٹوں ولیم اور ہیری سے فون پر بات کرنے کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی ڈیانا شاہ چارلس سے طلاق کے بعد اپنے بیٹوں سے گفتگو کرتی رہتی تھیں اور مرنے سے پہلے بھی انہوں نے اپنے بیٹوں سے فون پر بات کی تھی۔

اس حوالے سے شہزادہ ولیم نے کہا کہ وہ فون کال بہت جذباتی انداز کے ساتھ ختم ہوئی تھی۔اُنہوں نے بتایا کہ میرے پاس اپنی والدہ کی آخری یاد فون کال ہے۔

شہزادہ ولیم نے بتایا کہ اس وقت میں اور ہیری اپنے اپنے کام کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے کزنز کے ساتھ کھیل رہے تھے اور بہت اچھا وقت گزار رہے تھے۔

آنجہانی شہزادی ڈیانا کے بڑے بیٹے ولیم کا کہنا ہے کہ والدہ سے آخری کال پر بہت ہی مختصر بات ہوئی اور میں نے کھیلنے کی اجازت مانگی لیکن مجھے معلوم ہوتا کہ کیا ہونے والا ہے تو میں والدہ سے اس انداز میں کبھی بات نہیں کرتا۔

اس حوالے سے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری نے بتایا کہ مجھے سب کچھ تو یاد نہیں ہے کہ میں نے والدہ سے آخری کال پر کیا کہا لیکن مجھے جو کچھ یاد ہے وہ پچھتاوا ہے۔

مجھے معلوم ہوتا کہ میں اپنی والدہ سے آخری بار بات کرنے جا رہا ہوں اور جو کچھ میں اُنہیں بتا رہا ہوں وہ آخری بار ہے۔مجھے ذرا سا بھی اندازہ ہوتا کہ ہم ایک دوسرے سے آخری بار بات کر رہے ہیں تو ہماری گفتگو شاید مختلف ہوتی۔

شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ اس بارے میں سوچنا بھی ناقابل یقین حد تک مشکل ہےلیکن اب مجھے اپنی ساری زندگی اس سے نمٹنا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts