چاند ہم نے فتح کرلیا ہے ۔۔ بھارت چاند کو اپنی ملکیت کیوں قرار دینا چاہتا ہے؟ تہلکہ مچ گیا

image

خلائی مشن چندریان تھری کے چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد بھارتی سیاستدانوں کے دماغ بھی آسمان پر پہنچ گئے، چاند کو اپنی ملکیت قرار دینے کیلئے پارلیمنٹ میں قرار داد پیش کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔

چندریان 3 کی چاند پر لینڈنگ کے بعد آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے صدر سوامی چکرپانی مہاراج نے وزیراعظم نریندرمودی حکومت سے چاند کو ’ہندو سناتن راشٹر‘ قرار دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

سوامی چکرپانی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چندریان 3 کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد دیگر مذاہب سے پہلے چاند کو ہندو جائیداد قرار دیا جائے۔

ویڈیو بیان میں سوامی چکرپانی نے کہا کہ اس سے پہلے کہ کوئی دوسرا مذہب وہاں پہنچے اور چاند کی ملکیت کا دعوی کرے، حکومت کوچاند کو ہندو راشٹر اور چندریان 3 لینڈنگ سائٹ کو دارالحکومت قرار دیا جانا چاہئے، پارلیمنٹ اس حوالے سے قرارداد منظور کرے۔

گزشتہ ہفتے بھارتی خلائی مشن چندریان 3 نے چاند کے جنوبی قطب پر تاریخی لینڈنگ کی تھی جس کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ جس مقام پر لینڈر نے چھوا ہے اسے شیو شکتی پوائنٹ کے نام سے جانا جائے گا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts