نوجوان دلہن لائیں حکومت سے انعام پائیں ۔۔ 25 سال سے کم عمر دلہن پر حکومت نے انعام کا اعلان کیوں کیا؟

image

چین میں نوجوانوں کی شادی سے دوری اور بچوں کی شرح پیدائش کم ہونے کی وجہ سے لڑکوں کو جلدی شادی کی ترغیب دینے کیلئے کم عمر دلہن لانے پر انعام کا اعلان کردیا ہے۔

چین کے مشرقی علاقے چینک شین کاؤنٹی کی مقامی حکومت نے نوجوانوں کو دلہن کی عمر 25 سال یا اس سے کم ہونے پر شادی شدہ جوڑوں کو 1 ہزار یوآن یعنی تقریبا137 ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ 6 دہائیوں میں چین کی آبادی میں پہلی دفعہ کمی اور موجودہ آبادی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عمر آبادی کے بارے میں فکر مند حکام فوری طور پر شرح پیدائش کو بڑھانے کے لیے اقدامات کی کوشش کر رہے ہیں جن میں مالی مراعات اور بچوں کی دیکھ بھال کی بہتر سہولیات شامل ہیں۔

یہ تازہ ترین اقدام نوجوانوں کو شادی کے لیے ترغیب دینے اور گرتی ہوئی شرح پیدائش کے باعث ہونے والی تشویش پر کیا جارہا ہے۔ اس نوٹس میں پہلے سے شادی شدہ بچوں کی دیکھ بھال اور ان کے لیے تعلیمی رعایت دینے کا بھی ذکر شامل ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts