یہ تو سانپوں میں ہوتا ہے لیکن ۔۔ تاریخ میں پہلی بار خاتون کے دماغ سے زندہ کیڑا کیسے نکلا؟

image

خطرناک سانپ پائتھن میں پایا جانے والا کیڑا تاریخ میں پہلی بار خاتون کے دماغ سے زندہ نکالنے والے ڈاکٹرز نے سر پکڑلئے۔

آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا کے اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے نیورو سرجن کو خاتون کے دماغ میں زندہ کیڑے کی اطلاع دیکر حیرت میں ڈال دیا۔

جنوب مشرقی نیو ساؤتھ ویلز سے تعلق رکھنے والی 64 سالہ خاتون کو پہلی بار جنوری 2021 کے اواخر میں پیٹ میں درد اور ڈائریا کے تین ہفتوں کے بعد مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد انہیں مسلسل خشک کھانسی، بخار اور رات کو پسینہ آتا تھا۔

خاتون کے علاج کے باوجود مرض بڑھتا گیا اور 2022 تک ان علامات میں بھول جانا اور ڈپریشن بھی شامل ہوگیا جس کے بعد انہیں کینبرا کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

خاتون کے دماغ کے ایم آئی آراسکین کے دوران دماغ کے آگے والے حصے میں ایک غیرمعمولی زخم نظر آیاجو دراصل راؤنڈ وارم تھا جسے اوفیڈاسکیریز رابرٹسی کہا جاتا ہے۔نیورو سرجن نے خاتون کے دماغ سے 8 سینٹی میٹر لمبا طفیلی (پیراسائٹ) راؤنڈ ورم نکالا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے جھیل کے قریب رہنے والی خاتون نے پائتھون کے فضلے والی گھاس کا کوئی تنکا چبایا ہو جس کی وجہ سے یہ راؤنڈ وارم اُن کے جسم میں داخل ہوگیا ہوگا۔

ماہرین کے مطابق پیرا سائٹ کی یہ قسم کینگروز اور سانپوں کی قسم پائیتھن میں پائی جاتی ہے لیکن انسانوں میں نہیں، یہ کیس دنیا کا پہلا ایسا کیس ہے جس میں کسی خاتون میں یہ پیرا سائٹ پایا گیا ہو۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.