شاہ رخ خان کی فلم ’میں ہوں نا‘ کا سیکوئل بنانے کا وقت آگیا ہے: سُشمیتا سین

image

انڈین اداکارہ سُشمیتا سین نے 19 برس قبل ریلیز ہونے والی فلم ’میں ہوں نا‘ کے سیکوئل بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سُشمیتا سین کا کہنا تھا کہ ’میں ضروری سمجھتی ہوں کہ وقت آگیا ہے کہ ’میں ہوں نا‘ 2 بنائی جائے۔ ہمیں اس فلم کا سیکوئل بنانا چاہیے۔

’میں ہوں نا‘ 2004 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں مرکزی کردار شاہ رخ خان، سُشمیتا سین، زید خان اور امریتا راؤ نے نبھائے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ہم کوشش کر چکے ہیں۔ ہم فرح خان (فلم کی ڈائریکٹر) کے پاس گئے، پہلے شاہ رخ گئے اور پھر میں۔ میں کہوں گی کہ ہمیں پھر فرح خان کے پاس یہ درخواست لے کر جانا چاہیے۔‘

سُشمیتا سین نے ’میں ہوں نا‘ میں ایک پروفیسر کا کردار نبھایا تھا جبکہ شاہ رخ خان کو اس فلم میں ایک فوجی کے کردار میں دکھایا گیا تھا۔

اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سُشمیتا سین کا کہنا تھا کہ ’مجھے ’میں ہوں نا‘ پر فخر ہے۔ میں پوری فلم میں ساڑھی پہنانے پر فرح خان سے ناراض رہتی تھی کیونکہ وہ میری شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی فلم تھی اور میں چاہتی تھی کہ میں جازِب نظر لگوں۔‘


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts