اب نیویارک میں اذان کی آواز گونجے گی ۔۔ تاریخ ساز فیصلہ ہوگیا

image

امریکا میں تاریخ ساز فیصلہ سامنے آیا ہے، نیویارک کی مساجد میں جمعے کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی ہے مسلم کمیونٹی نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں اب جمعے کی اذان کی گونج سنائی دے گی کیونکہ شہر کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر نماز جمعہ کے لیے اذان دینے کی اجازت مل گئی ہے۔

نیویارک کے میئر ایرک ایڈم نے پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب شہر کی مساجد میں جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جا سکتی ہے جب کہ رمضان المبارک میں مغرب کی اذان بھی لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت ہوگی۔

نیویارک کی مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے میمو کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور انہوں نے محکمہ پولیس اور میئر کا شکریہ ادا کیا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts