دوستی رشتے میں بدل گئی یا پھر ۔۔ جھانوی کپور کی منگنی کی افواہیں کیوں اڑ رہی ہیں؟

image

آنجہانی سپر اسٹار سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور ان کے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا کی منگنی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گرم ہیں۔

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جھانوی کپور اور شیکھر پہاڑیا کو ایک ساتھ عبادت کرتے دیکھا گیا،جھانوی کپور نے جامنی رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی تھی جب شیکھر سفید لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے یہ اخذ کیا کہ شاید دونوں نے منگنی کرلی ہے جبکہ افواہوں کو مزید تقویت اس وقت ملی جب جھانوی کپور کی انگلی میں ہیرے کی انگوٹھی دیکھی گئی۔

ایک میڈیا رپورٹ نے اس بات کی سختی سے تردید کردی ہے، بتایا گیا ہے کہ جھانوی کپور سری دیوی کی سالگرہ پر عبادت کیلئے گئی تھیں۔

واضح رہے کہ جھانوی کپور سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی ہیں اور بالی ووڈ میں کیریئر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

شیکھر پہاڑیا مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی سشیل کمار شندے کے پوتے ہیں۔ وہ پہلے جھانوی کپور کے ساتھ نظر آتے تھے لیکن پھر دونوں الگ ہوگئے تاہم اب دوبارہ دونوں ساتھ دیکھے جارہے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts